ضیاء کوفی
گو کہ ہم نہ کوفی ہیں نہ بصری۔ لیکن ہمارے محترم دوست اسحاق شاہد صاحب نے “ضیاء کوفی” کے نام سے ایک عمدہ ڈیزائن کی ٹوپی متعارف کرائی ہے۔ کراچی کے پوش علاقے بہادر آباد قرطبہ مارکیٹ کے اندر ان کی دکان ہے اور “ٹوپیاں پہنانے” کا کام بخوبی سر انجام دیتے ہیں۔ الودود برانڈ کے نام سے۔ انواع و اقسام کی ٹوپیوں کے ساتھ اعلیٰ کوالٹی کا سوٹ بھی ان کے پاس دستیاب ہے۔ خاندانی کاروباری ہونے کے ناطے معاملات کے ستھرے، قول کے پکے اور کردار کے اچھے ہیں۔
ہم خود کاروبار کے معاملے میں نادہندگان کے ہاتھوں ایسے ڈسے ہوئے ہیں کہ کاروبار کا نام سنتے ہی جھرجھری سی آتی ہے، اس لیے ہمارا ان سے کوئی کاروباری مفاد وابستہ نہیں ہے۔ بس دوستی کی خاطر خالص ہمدردی کے جذبے سے ان کے کام کو پروموٹ کیا جا رہا ہے۔ جب انہوں نے ہمارے نام کے ساتھ کوفی کا لاحقہ سجا کر اسے چار چاند لگا دیئے ہیں تو اتنا بہرحال ان کا حق بنتا ہے۔
اگر آپ کا دل مطمئن ہو تو ان کی خدمات حاصل فرما سکتے ہیں، ہمارے احباب گرامی کے ساتھ “ضیاء کوفی” میں مناسب رعایت کی جائے گی۔ () فیصد تک، اس کا وعدہ ہے۔ باقی چیزوں میں اچھے برے کی تمیز اور لین دین میں احتیاط آپ کے اپنے ذمے۔ جزاکم اللہ خیرا۔
Reviews
There are no reviews yet.